Home Al-Ma'arij < Nuh > Al-Jinn
Home Al-Ma'arij < Nuh > Al-Jinn
Surahs
1 - Al-Fatihah
2 - Al-Baqarah
3 - Aal-i-Imran
4 - An-Nisa
5 - Al-Ma'ida
6 - Al-An'am
7 - Al-A'raf
8 - Al-Anfal
9 - At-Taubah
10 - Yunus
11 - Hud
12 - Yusuf
13 - Ar-Ra'd
14 - Ibrahim
15 - Al-Hijr
16 - An-Nahl
17 - Al-Isra
18 - Al-Kahf
19 - Maryam
20 - Ta-Ha
21 - Al-Anbiya
22 - Al-Hajj
23 - Al-Mu'minun
24 - An-Nur
25 - Al-Furqan
26 - Ash-Shu'ara
27 - An-Naml
28 - Al-Qasas
29 - Al-Ankabut
30 - Ar-Rum
31 - Luqman
32 - As-Sajda
33 - Al-Ahzab
34 - Saba
35 - Fatir
36 - Ya-Sin
37 - As-Saffat
38 - Saad
39 - Az-Zumar
40 - Al-Mu'min | Ghafir
41 - Sajdah | Fussilat
42 - Ash-Shura
43 - Az-Zukhruf
44 - Ad-Dukhan
45 - Al-Jathiya
46 - Al-Ahqaf
47 - Muhammad
48 - Al-Fat-h
49 - Al-Hujurat
50 - Qaf
51 - Adh-Dhariyat
52 - At-Tur
53 - An-Najm
54 - Al-Qamar
55 - Ar-Rahman
56 - Al-Waqi'a
57 - Al-Hadid
58 - Al-Mujadila
59 - Al-Hashr
60 - Al-Mumtahana
61 - As-Saff
62 - Al-Jumu'a
63 - Al-Munafiqun
64 - At-Tagabun
65 - At-Talaq
66 - At-Tahrim
67 - Al-Mulk
68 - Al-Qalam
69 - Al-Haqqa
70 - Al-Ma'arij
71 - Nuh
72 - Al-Jinn
73 - Al-Muzzammil
74 - Al-Muddathir
75 - Al-Qiyama
76 - Al-Insaan | Ad-Dahr
77 - Al-Mursalat
78 - An-Nabaa
79 - An-Nazi'at
80 - Abasa
81 - At-Takwir
82 - Al-Infitar
83 - Al-Mutaffifin
84 - Al-Inshiqaq
85 - Al-Buruj
86 - At-Tariq
87 - Al-A'la
88 - Al-Gashiya
89 - Al-Fajr
90 - Al-Balad
91 - Ash-Shams
92 - Al-Lail
93 - Adh-Dhuha
94 - Ash-Sharh
95 - At-Tin
96 - Al-Alaq
97 - Al-Qadr
98 - Al-Baiyina
99 - Al-Zalzalah
100 - Al-Adiyat
101 - Al-Qari'a
102 - At-Takathur
103 - Al-Asr
104 - Al-Humaza
105 - Al-Fil
106 - Quraish
107 - Al-Ma'un
108 - Al-Kauthar
109 - Al-Kafirun
110 - An-Nasr
111 - Al-Lahab
112 - Al-Ikhlas
113 - Al-Falaq
114 - Al-Nas
Outlook
71. Surah Nuh
Meaning: Noah
Ayahs: 28
Ruku’s: 1+
Revelation: Makkah
تفہیم القرآن (اردو) - مولانا مودودی
Maududi: Urdu
Nuh
Juz 29
1
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١﴾ قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿٢﴾ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ ﴿٣﴾ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾ قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا ﴿٥﴾ فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا ﴿٦﴾ وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ﴿٧﴾ ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ﴿٨﴾ ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا ﴿٩﴾ فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا ﴿١٠﴾
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے (1) ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں (2) (تم کو آگاہ کرتا ہوں) کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (3) اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ جاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا کاش تمہیں اِس کا علم ہو" (4) اُس نے عرض کیا "اے میرے رب، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا (5) مگر میری پکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا (6) اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تو اُنہیں معاف کر دے، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا (7) پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی (8) پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا (9) میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے (10)
Maududi: Urdu
Nuh
Juz 29
2
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ﴿١١﴾ وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا ﴿١٢﴾ مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا ﴿١٣﴾ وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا ﴿١٤﴾ أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ﴿١٥﴾ وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ﴿١٦﴾ وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا ﴿١٧﴾ ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا ﴿١٨﴾ وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا ﴿١٩﴾ لِّتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ﴿٢٠﴾ قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا ﴿٢١﴾ وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا ﴿٢٢﴾ وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا ﴿٢٣﴾ وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا ﴿٢٤﴾ مِّمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَنصَارًا ﴿٢٥﴾ وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا ﴿٢٦﴾ إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ﴿٢٧﴾ رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا ﴿٢٨﴾
وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا (11) تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا (12) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟ (13) حالانکہ اُس نے طرح طرح سے تمہیں بنایا ہے (14) کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے (15) اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟ (16) اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا (17) پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا (18) اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا (19) تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو" (20) نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں (21) اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے (22) اِنہوں نے کہا ہرگز نہ چھوڑو اپنے معبودوں کو، اور نہ چھوڑو وَدّ اور سُواع کو، اور نہ یَغُوث اور یَعُوق اور نَسر کو (23) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اور تو بھی اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے" (24) اپنی خطاؤں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ میں جھونک دیے گئے، پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا (25) اور نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اِن کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ (26) اگر تو نے اِن کو چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور اِن کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا بدکار اور سخت کافر ہی ہوگا (27) میرے رب، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر" (28)
Home Al-Ma'arij < Nuh > Al-Jinn