Surahs
1 - Al-Fatihah
2 - Al-Baqarah
3 - Aal-i-Imran
4 - An-Nisa
5 - Al-Ma'ida
6 - Al-An'am
7 - Al-A'raf
8 - Al-Anfal
9 - At-Taubah
10 - Yunus
11 - Hud
12 - Yusuf
13 - Ar-Ra'd
14 - Ibrahim
15 - Al-Hijr
16 - An-Nahl
17 - Al-Isra
18 - Al-Kahf
19 - Maryam
20 - Ta-Ha
21 - Al-Anbiya
22 - Al-Hajj
23 - Al-Mu'minun
24 - An-Nur
25 - Al-Furqan
26 - Ash-Shu'ara
27 - An-Naml
28 - Al-Qasas
29 - Al-Ankabut
30 - Ar-Rum
31 - Luqman
32 - As-Sajda
33 - Al-Ahzab
34 - Saba
35 - Fatir
36 - Ya-Sin
37 - As-Saffat
38 - Saad
39 - Az-Zumar
40 - Al-Mu'min | Ghafir
41 - Sajdah | Fussilat
42 - Ash-Shura
43 - Az-Zukhruf
44 - Ad-Dukhan
45 - Al-Jathiya
46 - Al-Ahqaf
47 - Muhammad
48 - Al-Fat-h
49 - Al-Hujurat
50 - Qaf
51 - Adh-Dhariyat
52 - At-Tur
53 - An-Najm
54 - Al-Qamar
55 - Ar-Rahman
56 - Al-Waqi'a
57 - Al-Hadid
58 - Al-Mujadila
59 - Al-Hashr
60 - Al-Mumtahana
61 - As-Saff
62 - Al-Jumu'a
63 - Al-Munafiqun
64 - At-Tagabun
65 - At-Talaq
66 - At-Tahrim
67 - Al-Mulk
68 - Al-Qalam
69 - Al-Haqqa
70 - Al-Ma'arij
71 - Nuh
72 - Al-Jinn
73 - Al-Muzzammil
74 - Al-Muddathir
75 - Al-Qiyama
76 - Al-Insaan | Ad-Dahr
77 - Al-Mursalat
78 - An-Nabaa
79 - An-Nazi'at
80 - Abasa
81 - At-Takwir
82 - Al-Infitar
83 - Al-Mutaffifin
84 - Al-Inshiqaq
85 - Al-Buruj
86 - At-Tariq
87 - Al-A'la
88 - Al-Gashiya
89 - Al-Fajr
90 - Al-Balad
91 - Ash-Shams
92 - Al-Lail
93 - Adh-Dhuha
94 - Ash-Sharh
95 - At-Tin
96 - Al-Alaq
97 - Al-Qadr
98 - Al-Baiyina
99 - Al-Zalzalah
100 - Al-Adiyat
101 - Al-Qari'a
102 - At-Takathur
103 - Al-Asr
104 - Al-Humaza
105 - Al-Fil
106 - Quraish
107 - Al-Ma'un
108 - Al-Kauthar
109 - Al-Kafirun
110 - An-Nasr
111 - Al-Lahab
112 - Al-Ikhlas
113 - Al-Falaq
114 - Al-Nas
Outlook
56. Surah Al-Waqi'a
Meaning: The Event
Ayahs: 96
Ruku’s: 3+
Revelation: Makkah
تفہیم القرآن (اردو) - مولانا مودودی
Maududi: Urdu
Al-Waqi'a
Juz 27
1
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ﴿١﴾ لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿٢﴾ خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ﴿٣﴾ إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا ﴿٤﴾ وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ﴿٥﴾ فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا ﴿٦﴾ وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً ﴿٧﴾ فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ﴿٨﴾ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ﴿٩﴾ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ ﴿١٠﴾ أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ﴿١١﴾ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ﴿١٢﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾ وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ﴿١٤﴾ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ ﴿١٥﴾ مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ ﴿١٦﴾
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا (1) تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا (2) وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی (3) زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی (4) اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے (5) کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے (6) تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے (7) دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا (8) اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا (9) اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں (10) وہی تو مقرب لوگ ہیں (11) نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے (12) اگلوں میں سے بہت ہوں گے (13) اور پچھلوں میں سے کم (14) مرصع تختوں پر (15) تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے (16)
Maududi: Urdu
Al-Waqi'a
Juz 27
2
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ ﴿١٧﴾ بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ﴿١٨﴾ لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿١٩﴾ وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿٢٠﴾ وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٢١﴾ وَحُورٌ عِينٌ ﴿٢٢﴾ كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ﴿٢٣﴾ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿٢٤﴾ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ﴿٢٥﴾ إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ﴿٢٦﴾ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ ﴿٢٧﴾ فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ﴿٢٨﴾ وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ﴿٢٩﴾ وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ﴿٣٠﴾ وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ ﴿٣١﴾ وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ﴿٣٢﴾ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ﴿٣٣﴾ وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ﴿٣٤﴾ إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ﴿٣٥﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ﴿٣٦﴾ عُرُبًا أَتْرَابًا ﴿٣٧﴾ لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿٣٨﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ﴿٣٩﴾ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ﴿٤٠﴾ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ﴿٤١﴾ فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ﴿٤٢﴾ وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ﴿٤٣﴾ لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ﴿٤٤﴾ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ﴿٤٥﴾ وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ ﴿٤٦﴾ وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿٤٧﴾ أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ ﴿٤٨﴾ قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ ﴿٤٩﴾ لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ﴿٥٠﴾
اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے (17) لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے (18) جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا (19) اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں (20) اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں (21) اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی (22) ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی (23) یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے (24) وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے (25) جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی (26) اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا (27) وہ بے خار بیریوں (28) اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں (29) اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں (30) اور ہر دم رواں پانی (31) اور کبھی ختم نہ ہونے والے (32) اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں (33) اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے (34) ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے (35) اور انہیں با کرہ بنا دیں گے (36) اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن (37) یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے (38) وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے (39) اور پچھلوں میں سے بھی بہت (40) اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا (41) وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی (42) اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے (43) جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ (44) یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے (45) اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے (46) کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟ (47) اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟" (48) اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب (49) ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے (50)
Maududi: Urdu
Al-Waqi'a
Juz 27
3
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ ﴿٥١﴾ لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ ﴿٥٢﴾ فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ﴿٥٣﴾ فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ ﴿٥٤﴾ فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ﴿٥٥﴾ هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ ﴿٥٦﴾ نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ﴿٥٧﴾ أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ﴿٥٨﴾ أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ﴿٥٩﴾ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿٦٠﴾ عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٦١﴾ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٦٢﴾ أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ﴿٦٣﴾ أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ﴿٦٤﴾ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ﴿٦٥﴾ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ﴿٦٦﴾ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿٦٧﴾ أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ ﴿٦٨﴾ أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ ﴿٦٩﴾ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴿٧٠﴾ أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ ﴿٧١﴾ أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ ﴿٧٢﴾ نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ ﴿٧٣﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ﴿٧٤﴾ ۞ فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ ﴿٧٥﴾ وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿٧٦﴾
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو! (51) تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو (52) اُسی سے تم پیٹ بھرو گے (53) اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی (54) تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے (55) یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں (56) ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ (57) کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو (58) اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ (59) ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں (60) کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے (61) اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟ (62) کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو (63) اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟ (64) ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ (65) کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی (66) بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں (67) کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو (68) اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟ (69) ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟ (70) کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو (71) اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟ (72) ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے (73) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو (74) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی (75) اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے (76)
Maududi: Urdu
Al-Waqi'a
Juz 27
4
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ ﴿٧٧﴾ فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ ﴿٧٨﴾ لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ﴿٧٩﴾ تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٨٠﴾ أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ﴿٨١﴾ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ﴿٨٢﴾ فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ﴿٨٣﴾ وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ ﴿٨٤﴾ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ﴿٨٥﴾ فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ﴿٨٦﴾ تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٨٧﴾ فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ﴿٨٨﴾ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ﴿٨٩﴾ وَأَمَّا إِن كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿٩٠﴾ فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿٩١﴾ وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ ﴿٩٢﴾ فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ ﴿٩٣﴾ وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ﴿٩٤﴾ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ﴿٩٥﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ﴿٩٦﴾
کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے (77) ایک محفوظ کتاب میں ثبت (78) جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا (79) یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے (80) پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو (81) اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟ (82) تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے (83) اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے، (84) اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے (85) اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو، (86) اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ (87) پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو (88) تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے (89) اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو (90) تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے (91) اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو (92) تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے (93) اور جہنم میں جھونکا جانا (94) یہ سب کچھ قطعی حق ہے (95) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو (96)