Home Al-Qalam < Al-Haqqa > Al-Ma'arij
Home Al-Qalam < Al-Haqqa > Al-Ma'arij
Surahs
1 - Al-Fatihah
2 - Al-Baqarah
3 - Aal-i-Imran
4 - An-Nisa
5 - Al-Ma'ida
6 - Al-An'am
7 - Al-A'raf
8 - Al-Anfal
9 - At-Taubah
10 - Yunus
11 - Hud
12 - Yusuf
13 - Ar-Ra'd
14 - Ibrahim
15 - Al-Hijr
16 - An-Nahl
17 - Al-Isra
18 - Al-Kahf
19 - Maryam
20 - Ta-Ha
21 - Al-Anbiya
22 - Al-Hajj
23 - Al-Mu'minun
24 - An-Nur
25 - Al-Furqan
26 - Ash-Shu'ara
27 - An-Naml
28 - Al-Qasas
29 - Al-Ankabut
30 - Ar-Rum
31 - Luqman
32 - As-Sajda
33 - Al-Ahzab
34 - Saba
35 - Fatir
36 - Ya-Sin
37 - As-Saffat
38 - Saad
39 - Az-Zumar
40 - Al-Mu'min | Ghafir
41 - Sajdah | Fussilat
42 - Ash-Shura
43 - Az-Zukhruf
44 - Ad-Dukhan
45 - Al-Jathiya
46 - Al-Ahqaf
47 - Muhammad
48 - Al-Fat-h
49 - Al-Hujurat
50 - Qaf
51 - Adh-Dhariyat
52 - At-Tur
53 - An-Najm
54 - Al-Qamar
55 - Ar-Rahman
56 - Al-Waqi'a
57 - Al-Hadid
58 - Al-Mujadila
59 - Al-Hashr
60 - Al-Mumtahana
61 - As-Saff
62 - Al-Jumu'a
63 - Al-Munafiqun
64 - At-Tagabun
65 - At-Talaq
66 - At-Tahrim
67 - Al-Mulk
68 - Al-Qalam
69 - Al-Haqqa
70 - Al-Ma'arij
71 - Nuh
72 - Al-Jinn
73 - Al-Muzzammil
74 - Al-Muddathir
75 - Al-Qiyama
76 - Al-Insaan | Ad-Dahr
77 - Al-Mursalat
78 - An-Nabaa
79 - An-Nazi'at
80 - Abasa
81 - At-Takwir
82 - Al-Infitar
83 - Al-Mutaffifin
84 - Al-Inshiqaq
85 - Al-Buruj
86 - At-Tariq
87 - Al-A'la
88 - Al-Gashiya
89 - Al-Fajr
90 - Al-Balad
91 - Ash-Shams
92 - Al-Lail
93 - Adh-Dhuha
94 - Ash-Sharh
95 - At-Tin
96 - Al-Alaq
97 - Al-Qadr
98 - Al-Baiyina
99 - Al-Zalzalah
100 - Al-Adiyat
101 - Al-Qari'a
102 - At-Takathur
103 - Al-Asr
104 - Al-Humaza
105 - Al-Fil
106 - Quraish
107 - Al-Ma'un
108 - Al-Kauthar
109 - Al-Kafirun
110 - An-Nasr
111 - Al-Lahab
112 - Al-Ikhlas
113 - Al-Falaq
114 - Al-Nas
Outlook
69. Surah Al-Haqqa
Meaning: The Sure Reality
Ayahs: 52
Ruku’s: 2
Revelation: Makkah
تفہیم القرآن (اردو) - مولانا مودودی
Maududi: Urdu
Al-Haqqa
Juz 29
1
الْحَاقَّةُ ﴿١﴾ مَا الْحَاقَّةُ ﴿٢﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ ﴿٣﴾ كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ﴿٤﴾ فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ ﴿٥﴾ وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ ﴿٦﴾ سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ ﴿٧﴾ فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ ﴿٨﴾
ہونی شدنی! (1) کیا ہے وہ ہونی شدنی؟ (2) اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟ (3) ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا (4) تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے (5) اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے (6) اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں (7) اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟ (8)
Maududi: Urdu
Al-Haqqa
Juz 29
2
وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ ﴿٩﴾ فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً ﴿١٠﴾ إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ ﴿١١﴾ لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ ﴿١٢﴾ فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ ﴿١٣﴾ وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ﴿١٤﴾ فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ﴿١٥﴾ وَانشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ﴿١٦﴾ وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ﴿١٧﴾ يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ ﴿١٨﴾ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ ﴿١٩﴾ إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ ﴿٢٠﴾ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ﴿٢١﴾ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ﴿٢٢﴾ قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ﴿٢٣﴾ كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ ﴿٢٤﴾ وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ﴿٢٥﴾ وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ﴿٢٦﴾ يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ ﴿٢٧﴾ مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ ﴿٢٨﴾ هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ ﴿٢٩﴾ خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ﴿٣٠﴾ ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ﴿٣١﴾ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ﴿٣٢﴾ إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ ﴿٣٣﴾ وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ﴿٣٤﴾
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا (9) ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا (10) جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا (11) تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں (12) پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی (13) اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا (14) اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا (15) اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی (16) فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے (17) وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا (18) اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال (19) میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے" (20) پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا (21) عالی مقام جنت میں (22) جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے (23) (ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں (24) اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا (25) اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے (26) کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی (27) آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا (28) میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا" (29) (حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو (30) پھر اِسے جہنم میں جھونک دو (31) پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو (32) یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا (33) اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا (34)
Maududi: Urdu
Al-Haqqa
Juz 29
3
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ ﴿٣٥﴾ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ﴿٣٦﴾ لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ﴿٣٧﴾ فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ﴿٣٨﴾ وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ﴿٣٩﴾ إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ﴿٤٠﴾ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ ﴿٤١﴾ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴿٤٢﴾ تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٤٣﴾ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ ﴿٤٤﴾ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ﴿٤٥﴾ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ﴿٤٦﴾ فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ ﴿٤٧﴾ وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٤٨﴾ وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾ وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ ﴿٥٠﴾ وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ ﴿٥١﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ﴿٥٢﴾
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے (35) اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا (36) جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا (37) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو (38) اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے (39) یہ ایک رسول کریم کا قول ہے (40) کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو (41) اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو (42) یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے (43) اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی (44) تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے (45) اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے (46) پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا (47) درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے (48) اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں (49) ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے (50) اور یہ بالکل یقینی حق ہے (51) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو (52)
Home Al-Qalam < Al-Haqqa > Al-Ma'arij