Surahs
1 - Al-Fatihah
2 - Al-Baqarah
3 - Aal-i-Imran
4 - An-Nisa
5 - Al-Ma'ida
6 - Al-An'am
7 - Al-A'raf
8 - Al-Anfal
9 - At-Taubah
10 - Yunus
11 - Hud
12 - Yusuf
13 - Ar-Ra'd
14 - Ibrahim
15 - Al-Hijr
16 - An-Nahl
17 - Al-Isra
18 - Al-Kahf
19 - Maryam
20 - Ta-Ha
21 - Al-Anbiya
22 - Al-Hajj
23 - Al-Mu'minun
24 - An-Nur
25 - Al-Furqan
26 - Ash-Shu'ara
27 - An-Naml
28 - Al-Qasas
29 - Al-Ankabut
30 - Ar-Rum
31 - Luqman
32 - As-Sajda
33 - Al-Ahzab
34 - Saba
35 - Fatir
36 - Ya-Sin
37 - As-Saffat
38 - Saad
39 - Az-Zumar
40 - Al-Mu'min | Ghafir
41 - Sajdah | Fussilat
42 - Ash-Shura
43 - Az-Zukhruf
44 - Ad-Dukhan
45 - Al-Jathiya
46 - Al-Ahqaf
47 - Muhammad
48 - Al-Fat-h
49 - Al-Hujurat
50 - Qaf
51 - Adh-Dhariyat
52 - At-Tur
53 - An-Najm
54 - Al-Qamar
55 - Ar-Rahman
56 - Al-Waqi'a
57 - Al-Hadid
58 - Al-Mujadila
59 - Al-Hashr
60 - Al-Mumtahana
61 - As-Saff
62 - Al-Jumu'a
63 - Al-Munafiqun
64 - At-Tagabun
65 - At-Talaq
66 - At-Tahrim
67 - Al-Mulk
68 - Al-Qalam
69 - Al-Haqqa
70 - Al-Ma'arij
71 - Nuh
72 - Al-Jinn
73 - Al-Muzzammil
74 - Al-Muddathir
75 - Al-Qiyama
76 - Al-Insaan | Ad-Dahr
77 - Al-Mursalat
78 - An-Nabaa
79 - An-Nazi'at
80 - Abasa
81 - At-Takwir
82 - Al-Infitar
83 - Al-Mutaffifin
84 - Al-Inshiqaq
85 - Al-Buruj
86 - At-Tariq
87 - Al-A'la
88 - Al-Gashiya
89 - Al-Fajr
90 - Al-Balad
91 - Ash-Shams
92 - Al-Lail
93 - Adh-Dhuha
94 - Ash-Sharh
95 - At-Tin
96 - Al-Alaq
97 - Al-Qadr
98 - Al-Baiyina
99 - Al-Zalzalah
100 - Al-Adiyat
101 - Al-Qari'a
102 - At-Takathur
103 - Al-Asr
104 - Al-Humaza
105 - Al-Fil
106 - Quraish
107 - Al-Ma'un
108 - Al-Kauthar
109 - Al-Kafirun
110 - An-Nasr
111 - Al-Lahab
112 - Al-Ikhlas
113 - Al-Falaq
114 - Al-Nas
Outlook
70. Surah Al-Ma'arij
Meaning: The Ascending Stairways
Ayahs: 44
Ruku’s: 1+
Revelation: Makkah
تفہیم القرآن (اردو) - مولانا مودودی
Maududi: Urdu
Al-Ma'arij
Juz 29
1
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ﴿١﴾ لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ ﴿٢﴾ مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ ﴿٣﴾ تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ﴿٤﴾ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ﴿٥﴾ إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا ﴿٦﴾ وَنَرَاهُ قَرِيبًا ﴿٧﴾ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ ﴿٨﴾ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ﴿٩﴾ وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ﴿١٠﴾
مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے (1) کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں (2) اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے (3) ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے (4) پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر (5) یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں (6) اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں (7) (وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا (8) اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے (9) اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا (10)
Maududi: Urdu
Al-Ma'arij
Juz 29
2
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ ﴿١١﴾ وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ ﴿١٢﴾ وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ ﴿١٣﴾ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ ﴿١٤﴾ كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ﴿١٥﴾ نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ ﴿١٦﴾ تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٧﴾ وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ ﴿١٨﴾ ۞ إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا ﴿١٩﴾ إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا ﴿٢٠﴾ وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا ﴿٢١﴾ إِلَّا الْمُصَلِّينَ ﴿٢٢﴾ الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ ﴿٢٣﴾ وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ﴿٢٤﴾ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ﴿٢٥﴾ وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ﴿٢٦﴾ وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ﴿٢٧﴾ إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ ﴿٢٨﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٢٩﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٣٠﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٣١﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ﴿٣٢﴾ وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ ﴿٣٣﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٣٤﴾ أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ ﴿٣٥﴾ فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ﴿٣٦﴾ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ ﴿٣٧﴾ أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ ﴿٣٨﴾ كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ﴿٣٩﴾
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو (11) اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو (12) اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا (13) اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے (14) ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی (15) جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی (16) پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری (17) اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا (18) انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے (19) جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے (20) اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے (21) مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں (22) جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں (23) جن کے مالوں میں، (24) سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے (25) جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں (26) جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں (27) کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو (28) جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں (29) بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں (30) البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں (31) جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں (32) جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں (33) اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (34) یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے (35) پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، (36) گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟ (37) کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ (38) ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں (39)
Maududi: Urdu
Al-Ma'arij
Juz 29
3
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ ﴿٤٠﴾ عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿٤١﴾ فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ ﴿٤٢﴾ يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ ﴿٤٣﴾ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ ﴿٤٤﴾
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں (40) کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے (41) لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے (42) جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں (43) اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے (44)